ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: خاتون کی غیرقانونی گرفتاری انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آردرج

بنگلورو: خاتون کی غیرقانونی گرفتاری انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آردرج

Wed, 04 Nov 2020 23:21:26    S.O. News Service

بنگلورو،4؍نومبر(ایس او نیوز) ایک خاتون کوغیرقانونی طورپرگرفتار کرکے ہراساں کرنے کے الزام میں ایک انسپکٹر سمیت4/افراد کے خلاف وجئے نگرپولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کیاگیا ہے۔

اطلاع کے مطابق وجئے نگر کی42/سالہ خاتون کی جانب سے عدالت میں دائر شکایت کے پیش نظر پولیس انسپکٹر بھرت،سب انسپکٹر سنتوش کمار،اکشے اورہیڈ کانسٹبل لنگراج کے خلاف وجئے نگرپولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ایک معاملہ کے سلسلہ میں فون کرکے اسے پولیس اسٹیشن طلب کیاگیا اوررات بھراسٹیشن میں رکھاگیا اور دوسرے دن عدالت کے روبرو پیش کرکے7/دن حراست میں دیاگیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران گالی گلوج کرکے جھوٹے بیان کودرج کیاگیا اورفوجداری مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی گئی۔خاتون نے پولیس کمشنر ویمنس کمیشن کوشکایت کی تھی اورعدالت میں بھی نجی مقدمہ درج کیاتھا، جس کی بناپر عدالت نے ایف آئی آر درج کیا ہے۔


Share: